زمبابوے کو چوتھے میچ میں بھی شکست، بنگلہ دیش واضع برتری

بنگلہ دیش نے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی زمبابوے کو 21 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

میرپور: (ویب ڈیسک) میرپور میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو انعام الحق 5 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ تمیم اقبال بھی 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ امیر الکیاس بھی صرف 5 رنز بنا سکے جبکہ 32 کے مجموعی سکور پر آل راﺅنڈر شکیب الحسن بھی صرف ایک رنز بنا کر چلتے بنے۔ اس کے بعد محمد اللہ اور مشفیق الرحیم نے بیٹنگ کو سنبھالا دیا اور شاندار پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 166 پر پہنچا دیا۔ مشفق الرحیم 77 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ محمد اللہ 82 رنز کی ناٹ آﺅٹ اننگز کھیلی۔ کپتان مشرفی مرتضیٰ نے 39 رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے ماڈزیوا اور مائر نے 3,3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ 256 رنز کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا سکی۔ برینڈن ٹیلر 63 اور مائر 52 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ چیکباوا نے 26 رنز بنائے۔ کپتان چکمبورا صرف 4 رنز بنا سکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن، جبیر الحسن اور روبیل حسین نے 2,2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ –

تبصرے بند ہیں.