آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر ، پاکستان کے محمد سجاد سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی نے روائتی حریف بھارتی کھلاڑی مانن چندرا کو چھ ایک سے شکست دی

بنگلور: آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد سجاد سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ بھارت کے شہر بنگلور میں جاری سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں محمد سجاد کا سامنا روایتی حریف ٹیم بھارت کے مانن چندرا سے ہوا ۔ قومی کیوئسٹ نے شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی حریف کو چھ ایک سے شکست دی ۔ گروپ میچز میں ناقابل شکست محمد سجاد کا سیمی فائنل میں مقابلہ چین کے زائو زن ٹونگ سے ہو گا ۔

تبصرے بند ہیں.