آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج کا کردار غیر سیاسی بنا کر صرف آئینی ذمہ داری تک محدود کر دیا ہے، یہ فیصلہ طویل مدت تک فوج کے وقار کو بڑھانے میں مدد دے گا، فوج کے غیر سیاسی ہونے سے جمہوری اقدار پروان چڑھے گا۔خلیجی اخبار کو انٹرویو میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی، ملکی سیاست میں کردار کی وجہ سے فوج کو ہمیشہ شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افواج پاکستان نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا، افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم رکھا، فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کو فروغ ملے گا اور عوام سے تعلقات مضبوط ہوں گے۔آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے مشرقی وسطی، خلیجی ممالک کیساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔
تبصرے بند ہیں.