فواد بیوی کی حوصلہ افزائی کے لیے دبئی پہنچ گئے

دبئی: 

پاکستانی اداکارفواد اہلیہ صدف کی حوصلہ افزائی کے لیے دبئی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار فواد خان کا دبئی میں پرتپاک استقبال کیا گیا ، جمیرہ میں ان کی بیوی کی بوتیک کی تقریب میں شرکت کے موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران فواد خان نے کہا کہ ان کا کپڑوں میں ڈیزائننگ میں کوئی کردار نہیں بلکہ وہ حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہیں ، انھوں نے کہا کہ میرے کپڑوں کے انتخاب بھی صدف بہت مدد کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اہلیہ صدف خان کی ڈیزائننگ سے کافی متاثرہوں۔ فواد خان نے اس موقع پر اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بیوی کی موجودگی میں خواتین مداحوں کی اتنی بڑی تعداد خوفزدہ کردینے والی ہے۔

تبصرے بند ہیں.