فلم ’’ہجرت‘‘ کا پوسٹ پروڈکشن کام بنکاک میں شروع

لاہور: ٹی وی ڈراموں کے معروف ہدایتکارفاروق مینگل کی بطورڈائریکٹر پہلی فلم ’’ہجرت‘‘ کا پوسٹ پروڈکشن کام بنکاک میں شروع ہوگیا۔ اس سلسلہ میں بنکاک کی مقامی لیبارٹری کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ فاروق مینگل نے ’’ نمائندہ رائل‘‘سے فون پربات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے بنکاک میں پوسٹ پروڈکشن کام کے لیے شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے جس پراب باقاعدہ کام شروع ہوچکا ہے اور یہ کام مقررہ وقت پرپورا کرلیا جائے گا۔انھوں نے بتایاکہ فلم کی شوٹنگ کراچی اورکوئٹہ کے ساتھ دیگرمقامات پرکی گئی ہے۔ فلم میںشامل تمام فنکاروں ، خاص طورپرسپرماڈل رابعہ بٹ نے بہترین کام کیا ہے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ فلم کی کہانی کے مطابق لوکیشنز پرعکسبندی کی جائے۔ اس میں ہمیں بہت کامیابی ملی ہے۔ یہ ایک منفرد فلم ہے جو سینما گھروںمیں نمائش کے بعد لوگوںکو بھی سینما گھروں تک آنے کے لیے مجبورکردے گی۔

تبصرے بند ہیں.