فلم کے انتخاب کیلیے والد سے مشورہ نہیں کرتی، سونم

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سونم کپور انا پرست نکلیں کہتی ہیں فلم کے انتخاب کے لیے کبھی والد سے مشورہ نہیں کیا۔ 28 سالہ اداکارہ سونم کپور اپنی کامیاب فلموں کا سہرا خود اپنے سر سجاتی ہیں اور ان دنوں سپر ہٹ فلم رانجھنا کی کامیابی سے محظوظ ہو رہی ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں سونم کپور نے کہا کہ فلمی دنیا میں کبھی والد کی مدد نہیں لی۔ وہ اپنے فیصلے خود کرنے کی عادی ہیں۔ ماضی کی ناکام فلموں کی ذمے داری سونم نے تجربے کی کمی کو ٹھہرائی۔ مرزا صاحباں اور خوبصورت سونم کپور کی آنے والی فلمیں ہیں

تبصرے بند ہیں.