فلم کی کامیابی کے لیے اسکرپٹ اور تشہیر ضروری ہے، پرینیتی چوپڑا

ممبئی: بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ ایک فلم کو ہٹ کروانے کے لیے اس کے اسکرپٹ کے ساتھ اس کی ڈھنگ سے پروموشن بھی ضروری ہے۔ اداکارہ پری نیتی چوپڑا ان دنوں فلم شدہ دیسی رومانس کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں فلم میں ان کے مد مقابل ہیرو اداکار سوشانت سنگھ راجپوت جلوہ گر ہوں گے ۔ انھوں نے بتایا کہ فلم کو سپر ہٹ کروانے کے لیے فلم معیاری اسکرپٹ کے ساتھ اس کی اچھی تشہیر کی ضرورت ہوتی ہے ۔تب ہی مداح سینما گھروں کا رخ کرتے ہیں اور وہ فلم کی تشہیر کرتے ہوئے تھکی نہیں بلکہ کافی انجوائے کر رہی ہیں ۔ یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم کی ہدایات منیش شرما دے رہے ہیں ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ونی کپور دے رہے ہیں۔ فلم 6 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.