فلم “مالک” کی پابندی پروفاقی حکومت کو نوٹس جاری

لاہور: فلم “مالک” پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے وفاق کو نوٹس جاری کردیا۔ 

پاکستانی فلم “مالک” پرپابندی کے خلاف شہری کی جانب سے دائردرخواست پر اہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ فلم مالک کرپشن کے خلاف سبق آموز ہے، وزارت اطلاعات کی جانب سے پابندی کا نوٹی فکیشن غیرقانونی ہے جس کے بعد عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

دوسری جانب فلم “مالک” کے ڈائریکٹراوررائٹرعاشرعظیم نے حکومتی پابندی کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا جس میں ان انہوں نے موقف اختیار کیا  کہ فلم پر پابندی غیر قانونی ہے کیونکہ فلم میں قومی مفاد کے خلاف کچھ نہیں جب کہ فلم میں اصل حقائق کو اجاگرکیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.