فلم زنجير كے 2 نئے گانوں كی وڈيوز ریلیز کردی گئی

ممبئ: بالی ووڈ کی فلم زنجير كے 2 نئے گانوں كی وڈيوز ریلیز کردی گئی ہے۔ اميتابھ بچن اور جيا بچن كی 1973 کی بلاک بسٹر فلم زنجير كا ريميک تيار ہوگیا ہے، فلم میں پريانكا چوپڑا کے ساتھ ایک نئے اداكار رام چرن كی جوڑی متعارف كرائی گئی، زنجير كے ٹريلر كے بعد فلم كے 2 نئے گانوں “قاتلانہ رات ہے” اور “خوچے پٹھان كی زبان” كی وڈيوز بھی ریلیز كردی گئی ہيں، پلے بيک سنگر شويتا پنڈت نے شبير احمد كے تحرير كردہ گانے قاتلانہ رات ہے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبكہ اشرف علی اور شبير احمد كے تحرير كردہ گانے خوچے پٹھان كی زبان كو شباب صابری اور معروف گلوكار سكھوندر سنگھ كی آوازوں ميں ريكارڈ كيا گيا ہے۔ ہدايت كار اپوروالاكھيا كی ايكشن سے بھرپور فلم زنجير ميں سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ كی صف اول كی اداكارہ پريانكا چوپڑا اور اداکار رام چرن سمیت پركاش راج، سنجے دت، ماہی گل اور اتل كلكرنی اہم كردار ادا كررہے ہيں جبكہ اميتابھ بچن بحيثيت مہمان اداكار فلم میں جلوہ گر ہوں گے، فلم کی موسیقی راج آنند ميت بروس انجان اور چيراشن بھٹ نے ترتيب دی ہے، 75كروڑ بھارتی روپے كے بجٹ سے بننے والی فلم زنجیر کا ریمیک 6 ستمبر كو بيک وقت ہندی، تامل، تيلگو اور مليالم زبانوں ميں سينما گھروں كی زينت بنے گا۔

تبصرے بند ہیں.