فلم انڈسٹری کی بحالی میرا اولین مشن ہے، سید نور

پاکستان فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر و چیئرمین فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن سید نور نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میرا اولین مشن ہے، اس کے لیے ذاتی اختلافات کو ایک طر ف رکھتے ہوئے سب کو مل کر چلنا ہو گا۔ اس لیے پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے مجھے تمام دوستوں کے علاوہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے تعاون کی اشد ضرورت ہے ،ہمارے فنکار محدود وسائل اور نامساعد حالات کے باوجود بہترین رزلٹ دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ منگل کو ’’آئی این پی ‘‘سے بات کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر و چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن سید نور نے کہا کہ زوال کا شکار پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی اور سینمائوں کی رونق کو بحال کرنا میرا پہلا اور اولین مشن ہے ،پاکستان فلم انڈسٹری سے زوال اس وقت شروع ہوا جب یہاں پر لوگوں کے دلوں سے محبتیں ختم ہو تی گئیں ،اب ہمیں ان ہی محبتوں کو دوبارہ اپنے دلوں میں جگانا ہو گا ،اس کے لیے ہمیں اپنے ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے اکٹھے مل کر کام کرنا ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.