بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت نے عالمی چیمپئن کا تاج اپنے نام کر لیا

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹ سے ہرا کر عالمی چیمپئن کا تاج چھین لیا۔

کیپ ٹاون: ( جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے بلائنڈ ورلڈ کپ کے فائنل میں روایتی حریف مدمقابل ہوئے ۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے ٹوٹل کو تین سو نواسی رنز تک پہنچا دیا ۔ اوپنر محمد جمیل نے ایک سو دو رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ نثار علی چھپن اور انیس جاوید پچاس رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ محمد اکرم 75 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے ذمہ داری دکھائی 15 اوور میں ٹیم انڈیا نے 3 وکٹ پر 134 رنز بنائے ۔ اسی جیت کے جذبے کو بھارتی ٹیم نے میچ کے آخر تک جاری رکھا اور پہاڑ جیسا مطلوبہ ہدف چھ وکٹ پر پورا کر لیا۔ پاکستان کے ہاتھ سے مسلسل تیسری بار عالمی چیمپئن بننے کا موقع ضائع ہو گیا۔ بھارتی بلائنڈ ٹیم پہلی بار فاتح عالم بن گئی

تبصرے بند ہیں.