فرانس کا کاروباری طبقہ پاکستان میں مشترکہ کاروبار کرنا چاہتا ہے، فرانسیسی قونصلر جنرل

کرا چی(اسٹاف رپورٹر) فرانس کے قونصلر جنرل فرانسو دلراسو نے کہا ہے کہ فرا نس کا کاروبا ری طبقہ پا کستا ن میں مشتر کہ کا روبا ر کرنا چا ہتا ہے۔ جسکے لیے اگرمخصو ص اور جا مع منصوبہ بنا ئے جا ئیں تو ان پر کا م ہو سکتا ہے اور اسمیں ایس ایم ای سیکٹر اہم کردار ادا کر سکتا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کا مرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر زکر یا عثما ن سےدورہ فیڈریشن کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا ۔فیڈریشن کے سینئر نا ئب صدر شو کت احمد اور نائب صدر امتیا ز احمد نے بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر ذکریا عثمان نے کہا کہ پاکستا ن اور فرا نس کے در میان با ہمی تجا رت اور معا شی تعا ون میں مز ید اضا فہ کے لیے دو نوں مما لک کے کا روبا ری طبقہ کے در میان تیز تر رابطہ پر منحصر ہے جس سے دو نوں ممالک کے در میان زیا دہ سے زیا دہ تجا رتی وفود کا تبا دلہ ضروری ہے زکر یا عثمان نے مزید کہا کہ پا کستا ن میں مختلف سیکٹر ز میں فرانس کے ساتھ تجارت میں فروغ کے لیے بے پنا ہ مواقع مو جو د ہیں ۔ خصو صاًٹیکسٹا ئل ، لیدر ، اسپورٹس ، سر جیکل سیکٹرز ، اسکے علا وہ پا کستا ن دودھ کی پیداوار میں پو ری دنیا میں پا نچو یں نمبر پر ہے ۔ اور فارما سو ٹیکل سیکٹر میں بھی بہت رو شن امکا نا ت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مو جو دہ حکومت بھی ملک میں انرجی کی کمی کے مسئلہ کو حل کر نے کی بھر پور کو شش کر رہی ہے ۔ تا کہ ہما ری انڈسٹر ی پو ری صلا حیت کے مطا بق پیداوار دے ۔ انہوں نے امید ظا ہر کی کہ تو انائی کا مسئلہ 2سال میں حل ہو جائیگا ۔انہوں نے قو نصل جنر ل سے کہا کہ فرا نس کی مارکیٹ میں پاکستا نی مصنوعات کی نمائش کے لیے فیڈریشن کے ساتھ تعاون کریں ۔ فرا نس کے قو نصل جنرل نے کہا کہ اسمیں کو ئی شک نہیں کہ پاکستا ن او ر فرا نس کے در میان دیر ینہ اور مضبو ط تجا رتی اور معا شی تعلقات ہیں لیکن اسکے با وجود اب بھی اسمیں مز ید اضا فہ کے قوی امکا نات مو جو دہیں ۔انہوں نے کہا کہ پا کستا ن ایک بہت بڑ ی ما رکیٹ ہے اور ہر سیکٹر میں کئی ضروریات ہیں۔انہوں نے کہاکہ فرا نس کا کاروبا ری طبقہ بھی پا کستا ن میں مشتر کہ کا روبا ر کرنا چا ہتا ہے۔ جسکے لیے مخصو ص اور جا مع منصوبہ اگر بنا ئے جا ئیں تو ان پر کا م ہو سکتا ہے اور اسمیں ایس ایم ای سیکٹر کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے ۔ قو نصل جنر ل نے مزید کہا کہ فرا نس کی ایمبیسی تجا رت کے فروغ کے لیے بھر پور تعا ون کر نے کے لیے تیا ر ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدرزکر یا عثمان نے بتا یا کہ وہ وزیر خزانہ کے ساتھ ہالینڈ کے دورہ پر اگلے ما ہ بمعہ تجا رتی وفد کے جا رہے ہیں ۔ اگر فرا نس کی ایمبیسی چا ہے تو ہم اسی دورا ن فرا نس کا بھی دورہ کر سکتے ہیں ۔جسکا قو نصل جنر ل نے خیر مقد م کیا اور کہا کہ جلد ہی وہ اس با رے میں فیڈریشن کو آگاہ کر ینگے ۔

تبصرے بند ہیں.