قومی ایئر لائن ہرمشکل گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،تر جمان

کراچی (اسٹاف رپوٹر)قومی ایئر لائن پی آئی اے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہے، چاہے وہ قدرتی آفات کے موقع پر ہنگامی امداد پہنچانے یا بیرون ملک سے پاکستانیوں کو وطن واپس اپنے پیاروں سے ملانے کامرحلہ ہو ، پی آئی اے نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس مرتبہ بھی پی آئی اے نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ہدایات کے مطابق لیبیا میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانے کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ بوئنگ747 طیارے کے ذریعے پہلی پرواز۱۴ اگست کی دوپہر 12 بجے تریپولی سے لاہور پہنچی جس میں500 پاکستانی وطن واپس پہنچے ۔لاہور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر محمد عمر دراز، سٹیشن مینیجر منظور حسین جونیئر، ٹکٹ آفس منیجر اسرار الحق اور منیجر تعلقات عامہ اطہر حسن اعوان نے ان کو خوش آمدید کہا۔مسافروں نے وطن واپس پہنچے پر وزیر اعظم پاکستان میاںمحمد نواز شریف اور پی آئی اے حکام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے لیبا میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانے کے احکامات جاری کئے اور پی آئی اے نے مشکل اور خطرناک حالات کے باوجود پروازچلا کر ہم وطنوں کو پاکستان واپس پہنچایا۔اس سلسلے کی دوسری پروازیں بھی حکومت پاکستان کی ہدایات کے تحت لیبا بھجوائی جائیں گی۔ جشن آزادی کے موقع پر پی آئی اے کے ملک بھر دفاتر میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئی۔ قومی ایئر لائن کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی منیجنگ ڈائریکٹر شاہ نواز رحمان تھے جنہوں نے پرچم کشائی کر کے پی آئی اے میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات کا آغاز کیا۔ اس موقع پر حال ہی میں ویٹ پر حاصل کئے گئے طیارے کو شیڈول میںشامل کرنے کا اعلان کیا گیا جس کی باقاعدہ پروازیں شروع ہو چکی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.