فاسٹ بولر عمر گل کو انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی جبکہ سعید اجمل کاؤنٹی کی کاؤنٹی کھیلنے کا فیصلہ چودہ اپریل کو ہو جائے گا۔ لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی کی جانب سے عمر گل کو انگلش کاؤنٹی کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر انگلش کاؤنٹی کی ٹیم سومر سیٹ کی نمائندگی کریں گے۔ دوسری جانب قومی آف اسپنر سعید اجمل کو 14 اپریل کو پی سی بی کے اجلاس میں این او سی جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سعید اجمل کو دورہ سری لنکا کے باعث کاؤنٹی کرکٹ کی مشروط اجازت ملے گی۔ سعید اجمل کاؤنٹی کرکٹ کی ٹیم ووسٹر شائر کے محدود میچز کھیلیں گے۔ دورہ سری لنکا کے بعد سعید اجمل ویسٹ انڈیز کی کیربین کرکٹ لیگ کھیلنے کے لیے روانہ ہونگے۔

ٹیکساس ()امریکن موٹو جی پی پریکٹس سیشن کے دوسرے روز سپین اور اٹلی کے رائیڈرز چھائے رہے۔

امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ہونے والی موٹوجی کے دوسرے پریکٹس سیشن میں رائیڈرز نے اپنے فن کا خوب مظاہرہ کیا۔عالمی چیمپئن سپنش رائیڈر مارک مارکیز مقررہ فاصلہ 2 منٹ 4 اعشاریہ سات سیکنڈ میں طے کر کے تیز ترین رائیڈر قرار پائے۔اٹلی کے آندرے ڈویسو دوسرے نمبر پر رہے۔سپن کے ہی ڈینی پیڈروسا نے تیسری ، اٹلی کے آندرے نےچوتھی پوزیشن اپنے نام کی ۔

تبصرے بند ہیں.