سپین کے مارک مارکیز کی موٹو جی پی سیزن میں شاندار کارکردگی

ٹیکساس) سپین کے مارک مارکیز کی موٹو جی پی سیزن میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے ، امریکہ موٹو جی پی میں پول پوزیشن سے آج فائنل ریس شروع کریں گے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ہونیوالی موٹو جی پی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔رائیڈرز نے فتح کے لیے شاندار اور بہترین پرفارمنسسز دکھائیں ۔ ورلڈ چیمپئن مارک مارکیز مقررہ لیپس کا فاصلہ کم ترین وقت میں مکمل کر کے سرفہرست رہے۔اس کامیابی کے ساتھ سپینش رائیڈر مارکیز نے مسلسل دوسری پول پوزیشن حاصل کی۔سپین ہی کے ڈینی پیڈروسا صفر اعشاریہ دو آٹھ نو سیکنڈز کے فرق سے دوسری اور جرمنی کے سٹیفن بریڈل تیسری پوزیشن پر رہے۔امریکہ کے موٹو جی پی انٹرنیشنل سرکٹ پر مارکیز کو گزشتہ سال کیریئر میں پہلا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

تبصرے بند ہیں.