فارماسیوٹیکل ایکسپورٹ کونسل قائم کرینگے،خرم دستگیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے فارماسیوٹیکل کی برآمدات میں اضافے کے لیے فارماسیوٹیکل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ کونسل قائم کی جائے گی۔

اس میں فارما کی صنعت، وزارت تجارت اور ہیلتھ ریگولیشن کے نمائندے شامل ہوں گے، کونسل کے قیام کیلیے قانونی اور انتظامی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں، کونسل فارما کی برآمدات کیلیے عالمی سرٹیفکیشن، مقامی رجسٹریشن اور انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلیے اقدامات تجویز کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.