جنوری میں مہنگائی کی شرح3.3فیصد سے تجاوز کرگئی

کراچی:  پاکستان میں گزشتہ ماہ صارف قیمتوں کے اشاریے (سی پی آئی) کی بنیاد پر مہنگائی کی سال بہ سال شرح 3.2 فیصد سے بڑھ کر 3.32 فیصد ہوگئی۔

بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2016 میں افراط زر کی شرح میں ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ دسمبر 2015 میں ماہانہ افراط زر میں 0.6 فیصد کی کمی ہوئی تھی، گزشتہ ماہ اشیائے خوراک کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 2.5 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم ماہانہ بنیادوں پر 0.6 فیصد کمی ہوئی، جنوری میں جلد تلف ہونے والی اشیائے خوراک کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر 0.46 اور سالانہ بنیادوں پر 1.73 فیصد بڑھ گئیں ۔

تاہم جلدتلف نہ ہونے والی غذائی اشیا کی قیمتیں دسمبر 2015 کے مقابلے میں 0.72 فیصد کم مگر جنوری2015 کے مقابلے میں 1.21 فیصد بڑھ گئیں، گزشتہ ماہ خوراک کے علاوہ دیگر اشیا کی قیمتوں میں سال بہ سال 3.9 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ پی بی ایس کے مطابق اشیائے خوراک اورتوانائی کے بغیر کور انفلیشن کے ریٹ میں گزشتہ ماہ 4.63 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہوا۔

تبصرے بند ہیں.