آئی سی ٹی کوپرائمری سے ہی لازمی کرناچاہتے ہیں،انوشہ رحمن

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آئی سی ٹی کو پرائمری اور سیکنڈری سطح سے ہی نصاب کا لازمی حصہ بنانا چاہتی ہے جس کے لیے باقاعدہ طور پر ایک ممبر آئی ٹی نصاب مرتب کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مائیکرو سافٹ کمپنی کے وفد سے ملاقات میں کیا، وفد کی قیادت جنرل منیجر مائیکروسافٹ پاکستان لیلیٰ سرحان کر رہی تھیں، اس موقع پر ممبر آئی ٹی سید رضا شاہ اور ممبر ایچ آر طاہر مشتاق بھی موجود تھے۔

انوشہ رحمن نے مائیکرو سافٹ سے بھی کہا کہ وہ اس نصاب سازی کے عمل میں معاونت کریں جس پر مائیکروسافٹ نے آمادگی کا اظہار کیا۔ وزیر مملکت نے بیت المال کی غریب بچیوں کو آئی سی ٹی تربیت کے منصوبے ’’آئی سی ٹی فار گرلز‘‘ میں شراکت دار بننے اور معاہدے پر دستخط کرنے پر مائیکرو سافٹ کی تعریف کی۔ وفد کے شرکا نے وزیر مملکت کو آگاہ کیا کہ بیت المال کی ان بچیوں کی آئی سی ٹی تربیت رواں ماہ شروع کر دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.