اسلام آباد: نگران وزیرقانون احمر بلال صوفی کا کہنا ہے غیر ریاستی عناصر ملک کی تقدیر کو یرغمال بنانے کی کوشش کررہے ہیں، 11 مئی کو ہونے والے انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر قانون احمر بلال صوفی نے کہا کہ مشکلات کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ اسٹیشن ضرور جائیں، ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون کی جانب سے انتخابات کے التواء پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احمر بلال صوفی نے کہا کہ نگران حکومت کا مینڈیٹ ہی وقت پر انتخابات کرانا ہے، انتخابات میں 240 گھنٹے باقی ہیں، لین تبدیل کرنے کی بجائے انتخابات کی لائن عبور کرنی چاہیے۔
وزیر قانون نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی قربانیاں نگران حکومت پر قرض ہیں کہ انتخابات بروقت کرائے جائیں، انہوں نے بتایا کہ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کے لئے آرڈیننس تیار ہے جس پر جلد عملدرآمد کرایا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.