غیرایشیائی کنڈیشنز میں حفیظ کا بیٹ رنز اگلنا بھول گیا

برمنگھم: محمد حفیظ نے ایشیائی کنڈیشنز سے باہر ناکام ترین اوپنر کا ’’اعزاز‘‘ حاصل کر لیا، انھوں نے 20.09 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں، سمیع اسلم  کسی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ففٹی اسکور کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی اوپنرکا ریکارڈ اپنے نام کے آگے درج کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ایجبسٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صفر اور دوسری میں 2رنز بنا کر پاکستان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کرنے والے محمد حفیظ غیر ایشیائی کنڈیشنز میں ناکام ترین اوپنر بن گئے ہیں، انہوں نے 20.09 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.