بیٹنگ کے دھوکا دینے پر مصباح نے مایوسی سے سر تھام لیا

برمنگھم:  ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بھی بیٹنگ لائن کے دھوکا دینے پر مایوسی سے سر تھام لیا،انھوں نے کہا کہ وکٹ آسان ہونے کے باوجود اننگز کو استحکام نہ دے سکے،سمیع اسلم جیسا اوپنر پاکستان کرکٹ کیلیے نیک شگون ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست کے بعد بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ سمیع اسلم اورا ظہر علی نے پہلی اننگز میں دباؤ برداشت کرتے ہوئے بہت اچھا پلیٹ فارم فراہم کیا لیکن بعد ازاں بیٹسمین زیادہ رنز نہ بناسکے،میں کریز پر قیام کو طول نہ دے سکا،  یونس خان بھی جلد پویلین لوٹ گئے،اسد شفیق بھی توقعات پر پورا نہ اترے۔

تبصرے بند ہیں.