غزہ: 25 دن کی بمباری کے بعد اسرائیل اور حماس میں 3 روزہ سیز فائر

تمام فریقین انسانی بنیادوں پر امن معاہدے کیلئے رضا مند ہوئے ،جاں بحق افراد کی تدفین کی جائے گی

غزہ ) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کے مطابق تمام فریقین انسانی بنیادوں پر امن معاہدے کے لیے رضا مند ہو گئے، فائر بندی کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے ہوگا، سیز فائر کے دوران غزہ میں امدادی کاموں کے علاوہ علاقہ مکینوں کو خوراک فراہمی ، جاں بحق افراد کی تدفین ، پانی کی پائپ لائنوں کی مرمت اور دیگر ضروری کام سرانجام دیئے جائیں گے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت کے لیے اسرائیلی اور فلسطینی حکام فوری طور پر قاہرہ روانہ ہوں گے ، اعلان جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں شدید اسرائیلی بمباری جاری ہے ، فلسطینی شہداءکی تعداد 1456 ہو چکی ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.