کراچی :سمندر میں ڈوبنے والے گیارہ افراد تاحال لاپتہ –

پاک بحریہ کے غوطہ خور تلاش میں مصروف ،ریسکیو ٹیموں نے 25 لاشیں نکال لیں

کراچی ( ) کراچی میں سمندر میں ڈوبنے والے گیارہ افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔ سرچ آپریشن آج بھی جاری ہے ، پاک بحریہ کے غوطہ خور لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں ، عید کے دوسرے روز سمندر کی بے رحم موجوں نے درجنوں افراد کو نگل لیا، خوشیاں منانے کیلئے ساحل کا رخ کرنے والوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا، خوشی ماتم بنی تو لوگ دیوانہ وار اپنے پیاروں کی تلاش میں بھاگ نکلے، جمعرات کی رات تک ریسکیو ٹیموں نے پچیس لاشیں نکال لیں، سی ویو سے تئیس اور ہاکس بے سے دو افراد کی لاشیں نکالی گئیں، ڈوبنے والے گیارہ افراد تاحال لاپتہ ہیں، گزشتہ روز اندھیرے کے باعث ملتوی کیا گیا سرچ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، پاک بحریہ کے غوطہ خور لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، پولیس کے مطابق اٹھارہ لاشوں کو شناخت کےبعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے –

تبصرے بند ہیں.