‘اربوں ڈالرز کی واپسی، سوئس حکام سے مذاکرات کرینگے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ بینکوں سے 200 ارب ڈالرز واپس لانے کیلئے سوئس حکام سے مذاکرات کرینگے۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ سے 200 ارب ڈالرز واپس لانے کیلئے اگست میں سوئس حکومت سے مذاکرات کرینگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے کئی دور ہوں گے۔ اس میں تین سے چار سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جب اقتدار سنبھالا تو معاشی صورتحال تشویشناک تھی۔ عالمی معاشی اداروں نے پاکستان کو 2014ء میں دیوالیہ ہونے کا عندیہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کم وقت میں ملک کی معیشت کو مستحکم کرکے دنیا کو تسلیم کرانا ہے کہ ہماری معیشت مستحکم ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.