Latest National, International, Sports & Business News

غزہ میں پھر بمباری ،تین فلسطینی شہید، پانچ زخمی

سینتالیس روز سے جاری بمباری میں اب تک دو ہزار پچانوے افراد شہید ہوچکے ہیں

غزہ ( ) اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے آج تین فلسطینی شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ۔ سینتالیس روز سے جاری بربریت میں اب تک دو ہزار پچانوے افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ مغربی کنارے میں صہیونی فورسز سے جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ ایک ہفتے کی جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف ایک بار پھر ظلم کا بازارگرم کر دیا ہے ۔ صہیونی جہازوں نے وسطی غزہ کے علاقوں نصریات اور دیر البلاح کو نشانہ بنایا، اس سے پہلے رفاہ کے علاقے میں اسرائیلی بمباری سے حماس کے تین سینئر کمانڈرز سمیت چودہ فلسطینی شہید ہوگئے ۔ حماس نے کمانڈروں کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔ ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.