رواں ہفتے روپے کی قدر میں اضافہ,امریکی ڈالر کے مقابلے میں‌ کمی –

نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں ایک روپیہ اکیس پیسے ، کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں قیمت اناسی پیسے بڑھی

اسلام آباد () اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق چودہ سے اٹھارہ جولائی کے دوران روپے کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں ایک روپیہ اکیس پیسے ہوا۔کینڈین ڈالر کے مقابلے میں اناسی پیسے، برازیلیئن ریئل کے مقابلے میں پینسٹھ، یورو کے مقابلے میں سینتالیس جبکہ سوئس فرینک کے مقابلے میں بیالیس پیسے اضافہ ہوا۔ ہفتے کے دوران روپے کی قدرامریکی ڈالر کے مقابلے میں اٹھارہ پیسے، برطانوی پاونڈ کے مقابلے میں سترہ پیسے جبکہ آسٹریلوی ڈالر کے مقابلے میں دس پیسے کم ہوئی۔ –

تبصرے بند ہیں.