عید کا چاند 8 اگست کو نظرآنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آ باد: محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق عید کاچاند 8 اگست کو نظرآنے کا امکان ہے جبکہ عیدالفطر 9 اگست جمعة المبارک کو ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 29 رمضان 8 اگست کوعید کاچاند نظرآنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں 8 اگست کی شام کو جزوی طورپر مطلع ابرآلود ہوگا، چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کا کہناہے یکم شوال کا اعلان کرنے کے لئے چاند کی عمر32 گھنٹے ہونی چاہئے لیکن اس بار نظرآنے والے چاند کی عمر 40 گھنٹے ہوگی اوریہ چاند ملک کے مختلف حصوں میں زیادہ دیرتک دیکھا جاسکے گا، تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.