عید الفطر ،کراچی کی سینما گھروں کی رونقیں بحال ہوگئیں

سلمان خان کی فلم “کک” کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ بک گئے ،سلطنت بھی عوامی امیدوں پر پوری اتری

کراچی ( ) عید کے موقع پر کراچی کے سینمائوں میں بے تحاشہ رش نظر آرہا ہے ۔ عید پر سلمان خان کی انڈین فلم کک کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ بک گئے ۔ جب کہ پاکستان فلم سلطنت کو بھی شائقین میں پذیرائی مل رہی ہے۔ کراچی میں عید الفطر کے پہلے روز سینما گھروں پر فلم بینوں کا زبردست رش دیکھنے میں آیا ۔ عید پر پاکستانی فلم سلطنت اور بھارتی فلم کک نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں، ان فلموں کو دیکھنے کےلیے کراچی کے شہری لمبی لمبی قطاریں لگا کر ٹکٹ کے حصول کی کوشش کر تے نظر آئے ۔ فلم دیکھنے کےلیے آئے کئی شائقین رش اور ایڈوانس بکنگ کے باعث ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے اور مجبوراً دوسرے روز کے لئے اپنے ٹکٹوں کی بکنگ کرانے کی کوشش کرتے رہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ سینمائوں میں فلم دیکھنا چاہتے ہیں لیکن غیر معیاری فلمیں ہونے کی وجہ سے وہ عید پر بھی سینمائوں میں آنے سے گریز کرتے تھے تاہم بہتر فلموں کی نمائش کے باعث ایک بار سینمائوں کی رونق بحال ہو گئی ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.