وزیراعظم عمران خان نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے معاشی بحران پر قابو پانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے قوم کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ آئیے مل کر عہد کریں کہ ہم یکجا ہوکر اپنے معاشی بحران پر قابو پائیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جاری معاشی بحران میں سماج کے غریب حصے پر کم سے کم بوجھ منتقل کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر ہم وطنوں کے نام پیغام میں کہا کہ کوئی بھی مستحق افراد کے ساتھ جوش وجذبے سے ان کی خوشیوں میں شریک ہو کر عید کا تہوار حقیقی معنوں میں منا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ترقی وخوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کے سفر کا آغاز کردیا ہے، ریاست مدینہ انسانی تاریخ میں ایک عظم مثال ہے جو پورے بنی نوع انسان کیلئے رحمت اور فلاح کا باعث بنی۔وزیراعظم نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ پاکستان کو امن وخوشحالی کا گہوارہ بنادے جو ہر پاکستانی کی دلی تمنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.