وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے دوران اسلحہ بردار فورسز کو کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔عوام بلا جھجھک اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کے لئے گھروں سے نکلیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے اعشایئہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے صوبائی اور وفاقی سطح پر الیکشن کے حوالے سے امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ غیر ریاستی عناصر اور دشمنوں سے بچنا ہوگا۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے ملک بھر میں سکیورٹی کے بھرپور انتطامات کر لئے ہیں تاہم صوبوں میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری اختیارات ایک حکومت سے دوسری حکومت کو منتقل ہوں گے اس لئے چاہتے ہیں کہ تمام تر اقدامات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد آرمڈ فورسز کو بلند حوصلے کے ساتھ الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.