مورو:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے لانگ مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام پریشان ہیں،کسان کو اس کی فصل کی قیمت نہیں مل رہی، نوجوان اس ملک کامستقبل ہیں،ملک کے نوجوان بہت بڑی مشکل میں ہیں،ہم نے روٹی ،کپڑااورمکان کانعرہ لگایا،لوگوں کودلوایا بھی ،یہ تبدیلی نہیں ،تباہی ہے،یہ نیا پاکستان نہیں،مہنگا پاکستان ہے،عوامی مارچ کی وجہ سے کپتان گھبراگیا،پٹرول کی قیمت10روپے کم ہوگئی،یہ کیاسمجھتے ہیں، ان کے ڈرامے ہمیں نظرنہیں آتے؟پٹرول میں12روپے اضافہ کیاگیا،10روپے کمی عوام کوبیوقوف بنانے کی کوشش ہے،اب آپ کاپتلی تماشہ نہیں چلے گا،اب صرف تیر چلے گا۔
تبصرے بند ہیں.