عمران خان کے زخمی ہو نے پر سیاسی رہنماوں کا اظہارِافسوس
متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔ الطاف حسین نے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران، کارکنان اور ہمدرد دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو جلد صحت کاملہ عطا کرے تاکہ وہ اپنی سیاسی سرگرمیاں بھرپور طریقہ سے جاری رکھ سکیں۔ الطاف حسین نے حق پرست ماوٴں، بہنوں ، بزرگوں اور کارکنوں سے بھی اپیل کی کہ وہ عمران خان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کریں۔صدر آصف علی زرداری،نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو،چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد، گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس جلد صحت یابی کیلئے دُعا گو ہیں۔عمران خان کے زخمی ہونے کے واقعہ پر۔اکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری،عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندریارولی،شیخ رشید ، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت،مجلس وحدت مسلیمین کے علامہ راجا ناصر عباس، سابق وزیر اعلی شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کا اظہار افسوس اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔جبکہ رحمان ملک کہا ہے کہ عمران خان کو سازش کے تحت گرایا گیا۔رحمان ملک نے صحت یابی کے لیے دعا کی اور نگران حکومت عمران خان کے گرائے جانے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا
تبصرے بند ہیں.