عمران خان کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو لگنے والی گولیاں کے زخموں کی ویڈیو پہلی بار منظر عام پر آگئی۔واضح رہے کہ وزیرآباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے۔عمران خان کو دائیں ٹانگ پر گولیوں کے تین زخم آئے، دائیں ٹانگ کی ران پر دو زخم جبکہ گھٹنے کے پاس ایک زخم آیا۔ زخم بدستور گہرے ہیں مند مل نہیں ہوئے۔شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے زخموں کا معائنہ کرنے کے بعد نئی بینڈیج بھی کر دی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے زخموں کا طبی معائنہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.