عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما ن لیگیوں پر برس پڑیں

لندن: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں پر برس پڑیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آخر ان لوگوں کو کیا مسئلہ ہے، اس ہفتے کے آخر میں میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر ایک اور بڑے مظاہرے کا اعلان کیا گیا۔ یہ تیسری بار ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ میری والدہ کا پاکستانی سیاست سے کیا تعلق ہے؟ یہ احتجاج میری والدہ کو تنگ کرنے کیلئے ہے اور پولیس کے وقت کا مکمل ضیاع ہے۔

تبصرے بند ہیں.