عمران خان پہلا لیڈر، نہتے کشمیریوں کیلئے آواز اُٹھائی: علی گیلانی

بزرگ حریت رہنما سیّد علی گیلانی کا کہنا ہے کہ میں اپنی زنگی میں پہلا لیڈر (وزیراعظم عمران خان) دیکھ رہا ہوں کہ جس نے ہم نہتے کشمیریوں کیلئے آواز اُٹھائی۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے امریکا کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مسئلہ کشمیر اٹھانے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے کردار پر شکر گزار ہیں، امریکا کو کشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.