پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے جرم میں گرفتار ملزم نوید کی نشاندہی پر پولیس نے مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان وقاص اور ساجد بٹ نے ملزم نوید کو پستول فراہم کیا تھا، ملزمان وقاص اور ساجد بٹ کو وزیرآباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے 20 ہزار روپے کے عوض ملزمان نوید کو پستول اور گولیاں فروخت کیں، پستول بغیر نمبر کے اور بغیر لائسنس کے تھا۔
تبصرے بند ہیں.