عمائمہ ملک بالی ووڈ فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ جلوہ گر ہونگی

ممبئی: پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک کو کنال دیش مکھ کی نئی فلم میں لیڈی لیڈنگ رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے ۔ عمائمہ ملک اس فلم میں بالی وڈ اسٹار عمران ہاشمی کے مدمقابل جلوہ گرہونگی ۔بالی وڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے پہلے بھی دو پراجیکٹ ہیں مگر ان میں ہدایتکار کنال دیشمکھ کی آنیوالی فلم کے لیے معاہدہ زیادہ اہم ہے ۔بالی وڈ میں قدم جمانے کے لیے عمائمہ ملک نے نئی فلم میں اس اہم کردار کے لیے بھارتی ہدایتکارکنال دیش مکھ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیے ہیں ۔فلم کی شیڈول شوٹنگ جلد شروع ہوگی ۔جس کے لیے لوکیشنز کو فائنل کرلیا گیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.