عظیم فٹبالر الفریڈو ڈی سٹیفانو انتقال کر گئے

ارجنٹائن نژاد سابق سٹرائیکر اور اعزازی صدر اپنے تمام کیریئر میں ایک بہترین کھلاڑی رہے۔ 1953ء سے 1964ء کے درمیان گیارہ سیزن میں کلب کی نمائندگی کی، پانچ یورپین کپ جیتے۔

میڈرڈ: (آن لائن) عظیم فٹبالر الفریڈو ڈی سٹیفانو 88 سال کی عمر میں ایک ہسپانوی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ فٹبال کلب ‘ریئل میڈرڈ’ نے کہا کہ ڈی سٹیفانو کو ہفتے کو دل کا دورہ پڑا تھا جنہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ ریئل میڈرڈ کے مطابق 88 سالہ ڈی سٹیفانو کو دل کا دورہ اس وقت پڑا تھا جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ریئل کے سینڈیاگو برنابیو سٹیڈیم کے قریب دن کا کھانا کھا رہے تھے۔ انہیں تشویشناک حالت میں گریگوریو مارانن ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں بعد میں وہ کوما میں چلے گئے تھے اور انہیں مشین کے ذریعے آکسجین دی جا رہی تھی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کے صدر فلورینٹینو پیریز اور کلب کے بورڈ ڈائریکٹرز نے ان کے بچوں، ان کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وہ ریئل میڈرڈ میں مشہور کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔ –

تبصرے بند ہیں.