سابق بھارتی ویمن فٹ بالر غربت کے باعث پان بیچنے پر مجبور –

سابق بھارتی ویمن فٹ بالر غربت کی وجہ سے پان بیچنے پر مجبور ہو گئیں۔ 23 سالہ رشمیتا نے 12 برس کی عمر سے فٹبال کھیلنا شروع کیا اور 2009ء میں مالی مسائل کے سبب سپورٹس ہاسٹل چھوڑ دیا تھا۔

بھوبنیشور: (آن لائن) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق بھارتی ویمن فٹبالر غربت کی وجہ سے پان بیچنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ چند برس قبل فٹبال کے میدانوں پر بھارت کی نمائندگی کرنے والی 23 سالہ رشمیتا پترا نے زندگی کی گاڑی چلانے کیلئے اوڈیسہ میں واقع اپنے گاﺅں ’اول‘ میں پان کی دکان کھول لی ہے۔ اگرچہ وہ ابھی بھی فٹبال کھیلنے کا جذبہ رکھتی ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اپنے خاندان کی کفالت میں ہاتھ بٹانے کیلئے اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ فٹبال میرے خون میں بسی ہوئی ہے لیکن غربت کی وجہ سے میں اپنا کیریئر جاری نہیں رکھ پائی۔ رشمیتا نے 12 برس کی عمر سے فٹبال کھیلنا شروع کیا تھی۔ 2009 میں انھوں نے مالی مسائل کے سبب سپورٹس ہاسٹل چھوڑ دیا جبکہ 2013ء میں ان کی شادی ہو گئی تھی۔ وہ ایک بچے کی والدہ ہیں اوران کے شوہر کا ذریعہ روزگار بھی مستقل نہیں ہے۔ میڈیا میں خبر آنے پر اوڈیسہ سپورٹس اینڈ یوتھ سروس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.