عراق میں خودکش بم دھماکے میں 9 کردش پولیس اہلکار ہلاک

بغداد: عراق کے شمال میں واقع شہر تزخورماتو میں خودکش بم دھماکے میں 9 کردش پولیس اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ علاقائی حکام نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی پولیس اہلکاروں کے قافلے کی تین گاڑیوں کے نزدیک پھاڑ دی جس کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ پولیس اور ڈاکٹرز کی جانب سے خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی۔ عراق میں جاری دہشت گردوی اور فرقہ ورانہ فسادات میں محض جولائی کے ماہ میں 730 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.