Latest National, International, Sports & Business News

عراق میں ایرانی زائرین کے قافلے پر خودکش حملہ، 15 افراد ہلاک، 40 زخمی

بغداد: عراق میں ایرانی زائرین کے قافلے پر خود کش حملے میں 15 افراد ہلاک جب کہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خود کش بمبار نے اپنی گاڑی قافلے میں شامل ایک بس سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جب کہ 40 سے زائد زخمی ہو گئے، قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بغداد کے شمال مشرق میں واقع شہر مقدادیہ سے گزر رہا تھا۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق بیشترزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.