عراق :بغداد میں بم دھماکے میں مرنیوالوں کی تعداد 16 ہوگئی –

شمال مشرقی علاقے میں بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ، قریبی عمارتوں اور دکانوں کو بھی شدید نقصان ہوا

بغداد ( ) عراق کے شہر بغداد میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد سولہ ہوگئی ۔ بغداد کے شمال مشرقی علاقے میں بارودی مواد سے بھری کار دھماکے سے اڑ گئی ۔ واقعے میں سولہ افراد ہلاک جبکہ اڑتالیس زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے ، دھماکے سے قریبی عمارتوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ، درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔ سیکورٹی فورسز واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.