بغداد: عراقی دارالحکومت بغداد کے مغربی اور شمالی علاقوں میں 2 مختلف واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے بغداد کے مغربی علاقے میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے آرمی انٹیلی جنس کے 5 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا جبکہ حملے میں ملیشیا کے 5 ارکان ہلاک ہوئے۔ پولیس اور ڈاکٹر نے بتایاکہ گزشتہ 5 دنوں میں تشدد کے واقعات میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرا واقعہ بغداد کے شمالی علاقے تکریت میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے القاعدہ مخالف سہوا ملیشیا پر حملہ کر دیا۔
تبصرے بند ہیں.