Latest National, International, Sports & Business News

عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما ندیم ہاشمی کی بے گناہی کی رپورٹ منظورکرلی

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ندیم ہاشمی کی بے گناہی سے متعلق تحقیقاتی افسر کی رپورٹ منظورکرلی۔ عدالت میں تحقیقاتی رپورٹ جمع ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ندیم ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف پولیس کی جانب سے بغیر کسی تصدیق کے مقدمہ درج کیا گیا، تحقیقات کے دوران پولیس کو میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مظلوم اور حق پرست کی اللہ تعالی مدد کرتا ہے، تفتیشں کے دوران الزامات قبول کرنے کےلئے دباؤ ڈالنے کے سوال پر ندیم ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحقیقات کرنے والی ٹیم کی جانب سے انویسٹی گیشن کے دوران جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ درست تھا اور اس کا ثبوت آج میری یہاں موجودگی ہے۔ اس موقع پر ندیم ہاشمی نے صحافیوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیا نے اس کیس کی کوریج کے دوران صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط دکھایا ہے۔

تبصرے بند ہیں.