عبدالصمد انقلابی کی طرف سے امت مسلمہ سے سیدعلی گیلانی کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

سید علی گیلانی چلتا پھرتا پاکستان ہیں ان کی شدید علالت پر پوری کشمیری قوم کو فکر اور پریشانی ہے

سرینگر(مانیٹر نگ ڈیسک)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر میںاسلامی تنظیم آزادی جموںو کشمیر کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے بزرگ کشمیری حریت رہنماء سیدعلی گیلانی کی جلد صحت یابی کیلئے پوری امت مسلمہ سے دعا کی اپیل کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر سنٹرل جیل سے جاری اپنے پیغام میں سید علی گیلانی چلتا پھرتا پاکستان ہیں ان کی شدید علالت پر پوری کشمیری قوم کو فکر اور پریشانی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سید علی گیلانی مرد درویش اور مرد آہن ہیںاور ہم انہیں اپنے سر کا تاج سمجھتے ہیں۔ عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ سید علی گیلانی نے انکی سیاسی تربیت کی ہے اور ان کا بزرگ رہنماء کے ساتھ باپ بیٹے کے رشتے سے مضبوط اور مستحکم رشتہ ہے۔انہوںنے پوری ملت مسلمہ سے بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی کی صحت کاملہ کے لئے خصوصی دعا کی اپیل ہے ۔

تبصرے بند ہیں.