عبدالرزاق کا انگلینڈ کے ہیم ہیتھ کرکٹ کلب سے معاہدہ

پاکستان ٹیم سے ڈراپ ہونے والے 34 سالہ آل راونڈر انگلش کلب کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے، کلب کا پہلا میچ 19 اپریل کو ہوگا۔

کراچی: (آن لائن) پاکستان کے آل راﺅنڈر عبدالرزاق سے انگلینڈ کے ہیم ہیتھ کرکٹ کلب نے رواں سیزن کیلئے معاہدہ کر لیا ہے۔ پاکستان ٹیم سے ڈراپ ہونے والے 34 سالہ آل رائونڈر انگلش کلب کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ کلب کا پہلا میچ 19 اپریل کو ہوگا۔ کلب قومی فاسٹ بائولر بلاول بھٹی کی خدمات بھی حاصل کرنا چاہتا تھا لیکن وہ ایشیاء کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کے ساتھ مصروف ہیں۔

تبصرے بند ہیں.