پاکستان ورلڈ ٹی 20 بھی جیتے گا: نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بگ تھری کے معاملے پر ہمارا اصولی موقف ہے۔ سب سے بات کرینگے جو بہتر ہوگا وہی کرینگے۔ ڈومیسٹک میچ میں فکسنگ کے الزامات کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد: (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ایشیاء کپ نہیں بلکہ ورلڈ ٹی 20 ٹائٹل بھی جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ اسلام آباد کے مرغزار کرکٹ گراﺅنڈ میں نمائشی کرکٹ میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بگ تھری کے معاملے پر کیا کرنا ہے حکمت عملی بنائی ہے۔ ہمارا اصولی موقف ہے کہ ہم سب سے بات کرینگے۔ اس کے بعد دیکھیں گے جو بہتر ہوا وہی کرینگے۔ ڈومیسٹک میچ میں فکسنگ کے الزامات کے سوال پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ تحقیقات ہو رہی ہیں۔ ہفتے میں کمیٹی رپورٹ دے گی اور اس حوالے سے باسط خان نے جو الزام لگایا تھا وہ بھی کمیٹی پر رضامند ہیں۔

تبصرے بند ہیں.