راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی پاک فوج سرخرو رہی۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں پاک فوج کے 30 ہزار جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا، پاک فوج نے امن و امان کی ذمہ داری پوری طرح نبھائی جس کے باعث شرپسند عناصر بڑی کارروائی کرنے میں ناکام رہے، ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں تعینات پاک فوج نے متعدد بم دھماکے روکے، کراچی دھماکے کے حوالے سے انہوں نے کہا کراچی میں آرمی ٹرک پر رات کو ہونے والا آئی ای ڈی حملہ دراصل دن میں بڑا نقصان پہنچانے کے لیئے تیار کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.