عامر خان منجھے ہوئے اداکار ہیں،سوشانت سنگھ

ممبئ: اداکار سوشانت سنگھ بھی اداکار عامر خان کے پرستار نکلے۔ فلم ’’کائی پوچے‘‘ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار سوشانت سنگھ نے اس بات کا انکشاف اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بچپن سے عامر خان کی فلمیں دیکھتے آئے ہیں وہ بالی وڈ کے منجھے ہوئے اداکار ہیں ان کی اداکاری متاثر کن ہے وہ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ انھیں فلم میں عامر خان کے ساتھ بطور ساتھی اداکار کام کرنے کا موقع ملا ۔ وہ جب سیٹ پر مناظر کی عکسبندی کرتے ہیں تو ہر نئے دن وہ ان سے کچھ نیا سیکھتے ہیں۔سیاست پر مبنی فلم ’’پی کے‘‘ جس میں ملک میں سیاست کے نام پر ہونے والی بدعنوانیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے ‘ رواں سال کے اختتام پرسینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.