عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت پونے چھ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے چار سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

کراچی: () سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں ساڑھے چار سو روپے فی تولہ کمی ہوئی جس کے بعد مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت چوالیس ہزار دو سو پچاس روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت تین سو چھیاسی روپے کمی سے سینتیس ہزار نو سو اٹھائیس روپے ہو گئی جبکہ عالمی منڈی میں سونے کے نرخ پندرہ ڈالرز کمی سے ایک ہزار بانوے ڈالرز فی اونس پر آ گئے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.